وائلڈ لائف کے اہلکار کئی دنوں سے ریچھ کو پکڑنے کی کوشش کررہے تھے تاہم آج ریچھ کو پکڑنے میں کامیابی حاصل ہوئی۔ ریچھ کو پکڑنے کےلیے علاقے میں کچھ روز قبل پنجرے کو رکھا گیا تھا تاہم گزشتہ شب ایک بڑا ریچھ پنجرے میں پھنس گیا۔
ریچھ کے پکڑنے جانے کے بعد مقامی لوگوں نے راحت کی سانس لی۔ مقامی شخص غلام محی الدین شیخ نے بتایا کہ ریچھ نے علاقے میں دہشت پھیلا رکھی تھی اور لوگ باغات میں جانے سے کترا رہے تھے۔
انہوں نے وائلڈ لائف اہلکاروں کے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں مزید ریچھ بھی گھوم رہے ہیں جنہیں فوری طور پر پکڑنا ضروری ہے تاکہ لوگوں کو مشکلات سے نجات مل سکے۔