اردو

urdu

ETV Bharat / city

بی جے پی کی پالیسیز عوام مخالف: پیر زادہ محمد سعید - اننت ناگ ای ٹی وی بھارت خبر

کانگریس پارٹی کے سینیئر رہنما پیر زادہ محمد سعید کا کہنا ہے کہ بی جے پی کی پالیسیز عوام مخالف ہیں۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جموں و کشمیر میں جلد از جلد انتخابات کرائے جائیں اور یوٹی کو واپس ریاست کا درجہ دیا جائے۔

پیر زادہ محمد سعید
پیر زادہ محمد سعید

By

Published : Nov 16, 2021, 7:50 PM IST


جموں وکشمیر پردیش کانگریس کے سینیئر رہنما پیر زادہ محمد سعید نے بی جے پی کی پالیسیز کو عوام مخالف قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی ان پالیسیز کی ہمیشہ مخالفت کرے گی۔

پیر زادہ محمد سعید

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ علاقہ ایک کنویکشین میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کے دوران پیر زادہ نے کہا کہ بی جے پی کی غلط پالیسیز کے خلاف گانگریس پارٹی ہر وقت آواز اٹھاتی آئی ہیں۔

ان کے مطابق جموں کشمیر میں اقتصادی اور سیاسی حالات ابتر ہیں۔ لہٰذا مرکزی حکومت کو چاہئے کہ وہ جموں کشمیر میں جلد از جلد انتخابات کرائے۔اور یو ٹی کو ریاست کا درجہ واپس دیا جاۓ۔

مزید پڑھیں:ہماری لڑائی بی جے پی اور آر ایس ایس کے ساتھ ہے: کانگریس


مذکورہ کانویکیشن میں کانگریس پارٹی کے سینیئر رہنماؤں اور کار کنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details