اردو

urdu

ETV Bharat / city

اننت ناگ کے علاقے میں بی جے پی کارکن ہلاک - conflict kashmir

ریاست جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ویری ناگ علاقے میں بی جے پی کے ضلع نائب صدر کو نا معلوم بندوق برداروں نے گولیاں چلا کر ہلاک کردیا ہے۔

اننت ناگ کے علاقے میں بی جے پی کارکن ہلاک

By

Published : May 4, 2019, 11:36 PM IST

مذکورہ بی جے پی کے ضلع نائب صدر کی شناخت 60 برس کے گل محمد میر کی حیثیت سے کی گئی۔

آج شام کو نامعلوم بندوق برداروں نے ویری ناگ علاقے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے مسلم مورچہ کے نائب صدر اننت ناگ گل محمد میر پر گولیاں چلائی۔

جس سے میر شدید زخمی ہوئے اور ان کو ضلع اسپتال منتقل کیا گیا تاہم میر نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔

اننت ناگ کے علاقے میں بی جے پی کارکن ہلاک

آپ کو بتادیں کہ میر نے دو بار بی جے پی کی ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لیا تھا۔ وادی کشمیر میں عام انتخابات کے اعلان کے بعد سے یہ پہلا سیاسی قتل ہے۔
اس سے پہلے جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں ایک سابق بی جے پی کارکن عبد الرشید بھٹ عرف مدن لال پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تاہم وہ اس حملے میں ہلاک نہیں ہوئے۔ جموں صوبے کے کشتواڑ علاقے میں آر ایس ایس کے ایک سرگرم کارکن کو ان کی محافظ سمیت ہلاک کردیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details