ریاست کا خصوصی درجہ دفعہ 370 کی تنسیخ کی دوسری برسی کے موقعہ پر جہاں پی ڈی پی اس دن کو سیاہ دن کا نام دے رہی ہے۔وہیں بھارتیہ جنتا پارٹی اس دن کے حوالے سے جشن منا رہی ہے۔
ضلع اننت ناگ میں بی جے پی کے رہنماوں اور کارکنوں کی جانب سے جشن منایا گیا۔
بی جے پی مہیلا مورچہ کی نائب صدررُمائسہ رفیق نے اننت ناگ میں قومی جھنڈا لہرایا بی جے پی لیڈر اور پارٹی کی مہیلا مورچہ کی نائب صدر جموں و کشمیر (یُو ٹی) رُمائسہ رفیق نے ضلع اننت ناگ کے کھنہ بل چوک میں قومی جھنڈا لہرایا۔
ان کے ہمراہ پارٹی کے سینئر لیڈر رفیق احمد ملک پنکا ملک و متعدد کارکنان موجود تھے۔
قومی جھنڈا لہرانے کے بعد انہوں نے دفعہ 370 کی منسوخی کے حق میں نعرے بلند کرتے ہوئے کھنہ بل چوک سے ریزڈنشل کالونی تک مارچ کیا۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے رُمائسہ نے کہا کہ یہاں کی سیاسی پارٹیاں دفعہ 370 کے نام پر عوام کو دھوکہ دے رہی تھیں۔
اور اپنا سیاسی مفاد حاصل کرنے کے لئے 370 کی آڑ میں لوٹ کھسوٹ میں مصروف تھے۔
انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 ہٹانے کے بعد مفاد پرست سیاسی لیڈران کی دکانیں بند ہو گئیں۔