اردو

urdu

ETV Bharat / city

BJP Leaders Visit Awantipora: بی جے پی کے رہنماؤں کا اونتی پورہ دورہ - اونتی پورہ کی خبر

بھارتیہ جنتا پارٹی کی جموں و کشمیر یونٹ کے سینیئر لیڈران BJP Leaders Visit Goripora الطاف ٹھاکر، ویر جی صراف سنگٹھن منتری، ضلع صدر سجاد رینہ، میر الطاف احمد و یگر نے اونتی پورہ کے گوری پورہ کا دورہ کیا۔

بی جے پی ترجمان الطاف ٹھاکر
بی جے پی ترجمان الطاف ٹھاکر

By

Published : Dec 23, 2021, 3:53 PM IST

اونتی پوری دورے کے دوران بی جے پی لیڈران نے سید احمد بخاری کے آستانے پر چل رہے کام کاج کا جاٸزہ لیا۔ وہیں انہوں نے ضلع نائب صدر محمد شفعی کے گھر جاکر ان کے ایک رشتہ دار کی حادثاتی موت پر اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔

بی جے پی ترجمان الطاف ٹھاکر

اس موقع پر بی جے پی ترجمان الطاف ٹھاکر BJP Spokesperson Altaf Thakur نے میڈیا کو بتایا کہ بی جے پی ایک ایسی جماعت ہے جو لوگوں کی مفاد کے لیے کام کر رہی ہے۔

انہوں نے نیشنل کانفرنس سمیت دوسری جماعتوں پر الزام عاٸد کرتے ہوئے کہا کہ اب جب اسمبلی الیکشن کی بات سامنے آرہی ہے تو یہ تمام جماعتیں الیکشن میں حصہ لینے کے لیے بھرپور تیاریاں کر رہی ہیں کیونکہ اس الیکشن سے ان جماعتوں کو ذاتی مفاد حاصل ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب پنچایت الیکشن ہوئے تھے تب ان جماعتوں نے الیکشن میں حصہ لینے سےانکار کیا تھا کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ پنچایت الیکشن سے ان کا ذاتی فائدہ نہیں ہوگا۔

الطاف ٹھاکر نے مزید کہا کہ 'آج یہاں حالات قدرے بہتر ہیں اور جو لوگ یہ بول رہے ہیں کہ جموں و کشمیر میں حالات ٹھیک نہیں ہیں انہیں یہاں آکر دیکھ لینا چاہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details