اردو

urdu

ETV Bharat / city

BJP State Executive Meeting: بی جے پی کشمیر کی جانب سے سریگفوارہ میں اسٹیٹ ایگزیکٹیو کی میٹنگ - BJP State Executive Meeting

بھارتیہ جنتا پارٹی BJP کے کشمیر کے نائب صدر صوفی یوسف Sufi Yusuf نے کہا کہ جو بھی بھارت کے آئین کے تحت الیکشن لڑے گا وہ ہمارا اپنا ہے، انہوں نے کہا کہ اپنی پارٹی بھی ہماری پارٹی ہے، آج تک مختلف سیاسی پارٹیوں نے کہا کہ جب تک دفعہ 370 واپس Repeal of Section 370 نہیں ملے گا، ہم الیکشن نہیں لڑیں گے، جب کہ گزشتہ سال ڈی ڈی سی الیکشن کے موقع پر یہاں کی تمام پارٹیوں نے حصہ لیا۔

BJP State Executive Meeting
بی جے پی کشمیر کی جانب سے سریگفوارہ میں اسٹیٹ ایگزیکٹو کی میٹنگ

By

Published : Nov 30, 2021, 7:27 PM IST

Updated : Nov 30, 2021, 7:47 PM IST

بھارتیہ جنتا پارٹی BJP کی جانب سے سریگفوارہ Srigufwara میں اسٹیٹ ایگزیکٹیو کی میٹنگ State Executive Meeting منعقد ہوئی۔ میٹنگ کی صدارت بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینیئر رہنما اور نائب صدر کشمیر صوفی یوسف Sufi Yusuf نے کی۔

BJP State Executive Meeting

اس موقع پر پارٹی کے کارکنان نے شرکت کی، جن میں ضلعی صدر اننت ناگ سعد وجاہت حسین، یوتھ صدر اننت ناگ عابد حسین، صدیق خان، لطیف خان سمیت دیگر کئی اہم رہنماؤں نے حصہ لیا۔

تقریب میں لوگوں کی اچھی خاصی تعداد نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ تقریب کے فوراً بعد بی جے پی رہنما صوفی یوسف نے سخی زین الدین ولی کے آستانہ عالیہ پر حاضری دی اور جموں کشمیر کے امن و امان اور خوشحالی کی دعائیں کی۔

اس موقع پر صوفی یوسف نے دیگر سیاسی پارٹیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے تعمیر و ترقی کی راہوں کو ہموار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، انہوں نے ہمیشہ دفعہ 370 کی آڑ میں جموں کشمیر کی تعمیراتی سرگرمیوں پر لگام لگا رکھا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اب اگر یہ پارٹیاں کہہ رہی ہیں کہ ہم دفعہ 370 اور 35-اے کو Repeal of Section 370 واپس لائیں گے تو یہ ان کی بھول ہے، صوفی یوسف کا اس تعلق سے مزید کہنا تھا کہ دنیا کی کوئی طاقت دفعہ 370 کو بحال نہیں کر سکتی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو بھی بھارت کے آئین کے تحت الیکشن لڑے گا وہ ہمارا اپنا ہے، انہوں نے کہا کہ اپنی پارٹی بھی ہماری اپنی ہی پارٹی ہے، انہوں نے کہا کہ آج تک مختلف سیاسی پارٹیوں نے کہا کہ جب تک دفعہ 370 واپس نہیں ملے گا، ہم الیکشن نہیں لڑیں گے، جب کہ گزشتہ سال ڈی ڈی الیکشن کے موقع پر یہاں کی تمام پارٹیوں نے حصہ لیا۔

Last Updated : Nov 30, 2021, 7:47 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details