اطلاعت کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ میں نامعلام بندوق برداروں نے بلال احمد بادام نام کے ایک شخص پر اس وقت گولیاں چلائی جب وہ اپنی آئی ٹوینٹی کار میں آرونی سے بجبہاڑہ کی جانب جا رہے تھے۔ بلال احمد پیشہ سے ایک ٹھیکیدار ہیں۔
بلال احمد کے مطابق آرونی اور بجبہاڑہ کے درمیان آلٹو کار میں سوار نا معلوم افراد نے پستول سے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی۔
بلال احمد اس حملہ میں بال بال بچ گئے تاہم ان کے ہمراہ ان کا کمسن بیٹا معروف احمد کے پیر میں گولی لگ گئی ہے، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گیا ہے۔