جنوبی کشمیر کے بجبہاڈہ کے درپورہ کھرم میں ٹرنچ کھدائی کے دوران تین مزدور زخمی ہوئے ہیں جن میں سے مزدوروں کو علاج و معالجے کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج منتقل کیا گیا جہاں ایک مزدور نے دم توڑ دیا۔ جبکہ ایک کی حالت انتہائی نازک تھی، جسے سرینگر کے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بجبہاڑہ کے درپورہ نامی علاقے میں یہ واقع اُس وقت پیش آیا جب تین مزدور ٹرنچ کی کھدائی کرنے میں مشغول تھے۔ اس دوران ٹرنچ ٹوٹنے سے انہیں شدید چوٹیں آئی جس کے بعد تینوں مزدورں کو زخمی حالت میں نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔