اردو

urdu

بجبہاڑہ: ریچھ کے حملے میں کئی بھیڑ ہلاک

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب بجبہاڑہ کے اشدر کھرم میں جنگلی جانوروں نے کئی بھیڑ بکریوں کو اپنا نوالا بنایا ہیں ۔جس کی وجہ سے علاقہ میں خوف کا ماحول ہے۔

By

Published : Jun 19, 2021, 5:49 PM IST

Published : Jun 19, 2021, 5:49 PM IST

Updated : Jun 19, 2021, 6:13 PM IST

فوٹو
فوٹو

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کھرم علاقے کے اشدر گجر بستی میں ریچھ کے حملے میں درجنوں بھیڑ بکریاں ہلاک ہوئی ہیں ۔

بجبہاڑہ:ریچھ کے حملے میں کئی بھیڑ ہلاک

مقامی لوگوں کے مطابق اشدر گجر بستی میں لگاتار کئی دنوں سے ریچھ، بھیڑ بکریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں اور رات کے وقت مویشیوں پر حملہ کرکے انہیں اپنا نشانہ بناتے ہیں۔

مقامی لوگوں نے کہا کہ جنگلی جانوروں کا انسانی بستیوں میں آنا اور انہیں زخمی کر دینا معمول کی بات بن چکی ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ شام کے اوقات میں وہ اپنے گھروں سے باہر نہیں نکل پاتے کیونکہ انہیں ہمیشہ اس بات کا ڈر لگا رہتا ہے کہ کہیں کوئی جنگلی جانور ان پر حملہ نہ کر دے۔

یہ بھی پڑھیں:چار لوگوں کو زخمی کرنے والا ریچھ ہلاک

لوگوں کے مطابق اب وہ زیادہ تر شام سے ہی گھروں کے اندر رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

لوگوں نے کہا 'ہم نے کئی بار وائلڈ لائف محکمہ کے افسران سے ریچھ کو پکڑنے کی اپیل کی ہے ابھی تک اس معاملے میں کوئی ٹھوس کارروائی نہیں ہوئی۔

وہیں وائلڈ لائف کے ایک اعلی عہدیدار نے ای ٹی وی بھارت کو فون پر بتایا کہ 'ریچھ کو پکڑنے کے لیے جال بچھایا گیا ہے اور انہیں امید ہے کہ جلد ہی ریچھ کو پکڑنے میں کامیاب ہوں گے'۔

Last Updated : Jun 19, 2021, 6:13 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details