پلوامہ:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے لاسی پورہ بلاک سے تعلق رکھنے والے سبھی سرپنچوں نے مشترکہ طور پر ایک اجلاس طلب کیا تھا Sarpanches Had Jointly Convened a Meeting، جس میں انہوں نے پنچایت افسر پلوامہ کے سامنے بی ڈی سی چیرمین غلام محمد میر کو عہدے سے ہٹانے کی گزارش کی۔
ممبران کے مطابق سابق چیرمین بلاک کے سبھی علاقوں میں تعمیر و ترقی کے کاموں کو انجام دینے میں ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ وہ اپنے عہدے کا غلط استعمال کرکے علاقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو تین لوگوں میں تقسیم کرتے ہیں، جس کی وجہ سے ترقی نہیں ہوتی۔ بلاک میں آنے والے سبھی علاقے ترقیاتی کاموں سے کوسوں دور ہیں۔