لینڈ ریکارڈ انفارمیشن سسٹم Land Record Information System کے دائرہ کار میں جموں و کشمیر محکمہ ریونیو J&K Revenue Department نے آج جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بلاک پہلگام کے کلر ہائر سیکنڈری اسکول میں ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔
کلر پہلگام میں آن لائن لینڈ ریکارڈ کے تئیں بیداری پروگرام اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ریجنل ڈائریکٹر سروے اینڈ لینڈ ریکارڈ حفیظ اللہ مسعودی نے لوگوں سے اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ لینڈ ریکارڈ کو آن لائن Land records Online In kashmir کرنے سے ریکارڈ میں شفافیت اور احتساب کی جانب ایک بڑا اقدام ہے۔ریجنل ڈائریکٹر نے کہا کہ جنوبی کشمیر میں تقربیاً 50 لاکھ سے زیادہ ریونیو ریکارڈ آن لائن پورٹل پر دستیاب ہے اور نئے ریکارڈ اپ لوڈ کئے جا رہے ہے۔
مزید پڑھیں:Aap Ki Zameen, Aap Ki Nigrani: اننت ناگ میں آن لائن لینڈ ریکارڈ کے تئیں بیداری پروگرام
اس موقع پر علاقے کے سرپنچوں، پنچوں، سماجی کارکنوں اور مقامی اوقاف کے نمائندوں نے اس حوالے سے اپنے مسائل اور سوالات اٹھائے جن کا متعلقہ افسران نے موقع پر ہی ازالہ کیا۔
پروگرام میں ایس ڈی ایم پہلگام ، تحصیلدار پہلگام Teshildar Pahalgam نے بھی ایل آر آئی ایس اور دیگر اسکیموں کے بارے میں حاضرین کو جانکاری دی۔