آنے والے یوم جمہوریہ کی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لینے اور اسے حتمی شکل دینے کے لیے، ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ، ڈاکٹر پیوش سنگلا, Dr.Piyush Singla نے متعلقہ افسران کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ طلب کی۔
میٹنگ کے دوران قومی دن کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔
Republic Day Arrangement In Anantnag: اننت ناگ میں یوم جمہوریہ کی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا - گورنمنٹ ڈگری کالج (بوائز)، کھنہ بل
ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ، ڈاکٹر پیوش سنگلا نے متعلقہ افسران کے ہمراہ آنے والے یوم جمہوریہ کی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لینے اور اسے حتمی شکل دینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ طلب Republic Day Arrangement In Anantnag کی۔
اننت ناگ میں یوم جمہوریہ کی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا
مزید پڑھیں:گوگل نے ڈوڈل بناکر منایا جمہوریت کا جشن
اس موقعہ پر جانکاری دی گئی کہ مرکزی تقریب گورنمنٹ ڈگری کالج (بوائز)، کھنہ بلGovernment Degree College Boys, Khanbal میں منعقد ہوگی جہاں مہمان خصوصی قومی پرچم لہرائیں گے جس کے بعد جے کے پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز کے دستے پریڈ کریں گے۔ اس کے علاوہ حب الوطنی اور قوم پرستی، پر مبنی رنگا رنگ ثقافتی پروگرام بھی پیش کیے جائیں گے۔