اننت ناگ: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اننت ناگ غلام حسن شیخ نے آج پولیس افسران کی ایک مشترکہ میٹنگ کی صدارت کی اور ضلع میں یو جی سی نیٹ NEET-UG 2022 کے امتحانات کے شفاف اور منظم انعقاد کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔Preparation for NEET Examination in Anantnag
اننت ناگ میں یو جی نیٹ امتحانات کیلئے انتظامات کی حتمی شکل اس موقع پر ایڈیشنل ڈی سی نے بتایا ضلع اننت ناگ کے 11 نامزد مراکز میں امتحان منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں 5 ہزار 400 امیدوار امتحان دے رہے ہیں۔ اے ڈی سی نے امتحانات کے شفاف اور خوش اسلوبی سے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے پولیس انتظامیہ کے درمیان بہترین ممکنہ ہم آہنگی کی خواہش کی۔
انہوں نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ امتحانی مراکز کی طرف اپنے سفر کی بروقت منصوبہ بندی کریں۔ وہیں سکیورٹی افسران کو ہدایت دی گئی کہ وہ ایڈمٹ کارڈ رکھنے والے امیدواروں کو پریشان نہ کریں اور ان کی نقل و حرکت میں کو آسان بنایا جائے۔
مزید پڑھیں:
اے ڈی سی کے مطابق ضلع میں NEET-UG امتحانات کے ہموار اور منظم انعقاد کے لیے تمام انتظامات کیے گئے ہیں۔ اور امتحانی مراکز کے ارگرد دفعہ 144 نافذ رہے گی۔میٹنگ میں پولیس، سی آر پی ایف، ٹریفک، انفارمیشن محکموں کے افسران اور این ٹی اے کے نوڈل آفیسر سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔