ضلع اننت ناگ کے شژن، دیلگام علاقے میں فوج کی 19 راشٹریہ رائفلز کی جانب مڈل اسکول اور ہیلتھ سینٹر میں شجر کاری مہم کے تحت مختلف اقسام کے پودے لگائے گئے۔
شجرکاری مہم میں دیلگام فوجی کیمپ کے میجر راہل، اسکول کے پرنسپل، مقامی پنچ و سرپنچ صاحبان اور محکمۂ صحت عامہ کے ملازمین کے علاوہ اسکول کے طلبا نے بھی شرکت کی۔ اس پروگرام میں 19 راشٹریہ رائفلز کے اہلکاروں کے ساتھ ساتھ طلبا نے بھی پودے لگائے۔
فوج کی جانب سے شجر کاری مہم سے قبل ایک آگہی پروگام کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں شرکاء کو شجر کاری کی اہمیت، جنگلات کا تحفظ اور آبی وسائل کی حفاظت کے متعلق آگہی فراہم کی گئی۔