اردو

urdu

ETV Bharat / city

اونتی پورہ: فوجی جوان نے کی خودکشی - جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر

جنوبی کشمیر کے راجپورہ اونتی پورہ میں کیمپ کے اندر ایک فوجی جوان نے مبینہ طور پر اپنے آپ کو گولی مار کر خود کشی کرلی۔

اونتی پورہ: فوجی جوان نے کی خودکشی
اونتی پورہ: فوجی جوان نے کی خودکشی

By

Published : Oct 4, 2021, 11:44 AM IST

جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر سے 40 کلومیٹر دور راجپورہ اونتی پورہ میں کیمپ کے اندر ایک فوجی جوان نے مبینہ طور پر اپنے آپ کو گولی مار کر خود کشی کرلی۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ راجپورہ اونتی پورہ میں فوج کے 42 آر آر کیمپ کے اندر ایک اہلکار جس کی شناخت سپوئے اسٹیفن کے بطور ہوئی ہے نے مبینہ طور پر خود کو اپنی سروس رائفل سے گولی مار کر خودکشی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آل انڈیا کوٹا معاملے پر منوج سنہا مرکز سے رجوع کریں گے

اونتی پورہ پولیس اسٹیشن اس واقعے کی نسبت کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا کہ ابھی اس بات کا پتہ نہیں چلا ہے کہ آخر فوجی اہلکار نے یہ انتہائی قدم کیوں اٹھایا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details