فوج کی 2سیکٹر راشٹریہ رائفلز نے بھاری برفباری کے دوران بانہال سے تعلق رکھنے والی ایک حاملہ خاتون کی بروقت امداد کر کے اسے اننت ناگ اسپتال منتقل کیا Army Jawans Help Pregnant Woman to Reach Hospita۔ مسلسل برف باری کی وجہ سے جموں سرینگر قومی شاہراہ پر کافی برف جمع ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے قومی شاہراہ پر ٹریفک کی آمدو رفت معطل رہی۔
Army Jawans Help Pregnant Woman: فوج کی بروقت مدد سے درد زہ میں مبتلا خاتون ہسپتال پہنچ سکیں - فوجی دستوں نے حاملہ خاتون کو ہسپتال پہنچانے میں مدد کی
اجرو فوجی ہیڈکوارٹر کو بانہال قاضی گنڈ ٹنل کے نزدیک شدید برفباری کے سبب ایک درد زہ میں مبتلا درماندہ خاتون کی اطلاع موصول ہوئی. Army jawans Help Pregnant Woman to Reach Hospital۔ جس کے بعد فوج نے ایک ریسکیو آپریشن کرکے خاتون کو ہسپتال پہنچایا، جس کی وجہ سے زچہ بچہ دونوں کی جان بچ گئی۔ مقامی لوگوں نے فوج کی اس بروقت امداد کی تعریف کی۔
فوج کی بروقت مدد سے درد زہ میں مبتلا خاتون ہسپتال پہنچ سکیں
اس دوران گاڑی میں سوار بانہال کی ایک خاتون زچگی کے لیے اننت ناگ جارہی تھیں، مگر قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند رہنے کی وجہ سے حاملہ خاتون اہل خانہ سمیت اُجرُو قاضی گنڈ کے مقام پر درماندہ ہوگئیں۔
- مزید پڑھیں:Army Comes To Rescue Of Pregnant Woman: شدید برفباری کے دوران آرمی نے حاملہ خاتون کو اسپتال پہنچایا
بانہال قاضی گنڈ ٹنل کے نزدیک شدید برفباری کے دوران درد زہ میں مبتلا ایک خاتون کے پھنسے ہونےکی اطلاع موصول ہوئی۔ فوج نے ایک ریسکیو آپریشن کر کے خاتون کو ہسپتال پہنچا کر زچہ بچہ کی جان بچا لی۔ مقامی لوگوں نے فوج کی اس بروقت امداد کی تعریف کی۔