جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ کے بلاک ڈیولپمینٹ آفیسر مظفر احمد Block Development Officer کا کہنا ہے کہ محکمہ دیہی ترقی نے کوکرناگ بلاک کے مختلف علاقوں میں گرام سبھا منعقد کی ہیں، جن میں مختلف علاقوں کے نمائندوں نے اُن مستحق افراد کے نام درج کئے ہیں، جو پردھان منتری گرام آواز یوجنا PMAY کے زمرے میں آتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ اگر تیار کردہ فہرست میں کوئی بھی شخص ایسا ہوگا جو پی ایم اے وائی اسکیم کے زمرے کا کا مستحق نہ ہو تو اس شخص کا نام لیسٹ سے ہٹا کر مستحق شخص کو ہی ترجیح دی جائے گی۔
واضح رہے کہ گذشتہ دنوں مذکورہ محکمہ کی جانب سے پی ایم اے وائی شڑز کا ایک لیسٹ منظر عام پر آنے کے بعد بلاک کوکرناگ کے کئی علاقوں میں محکمہ دیہی ترقی کے خلاف مظاہرے ہوئے تھے، جن میں مظاہرین مذکورہ محکمہ پر یہ الزام عائد کر رہے تھے کہ جو لیسٹ منظر عام پر آیا ہے، اُس میں دھاندلیاں ہوئی ہے۔
اس حوالے سے بی ڈی او کوکرناگ مظفر احمد کا کہنا ہے کہ لوگوں کو مظاہرہ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، جو لوگ واقعی میں مستحقین ہیں محکمہ اُن ہی لوگوں کو گھر بنانے میں اپنا تعاون فراہم کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرے گا۔