سیئر ہمدان کے سب ڈسٹرکٹ اسپتال کے ملازمین نے اپنے ساتھی بشیر احمد ماگرے کو الوداع کہا۔ سنیچر کی صبح بشیر احمد کی کورونا وائرس کی وجہ سے موت واقع ہوگئی۔
اننت ناگ میں کورونا سے فارماسسٹ کی موت، علاقے میں سوگ - اننت ناگ میں کورونا معاملے
مرکز کے زیر انتظام ریاست جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے شہر سیئر ہمدان کے سب ڈسٹرکٹ اسپتال میں فارماسسٹ کے طور پر کام کررہے بشیر احمد کی کووڈ-19 کی وجہ سے موت ہوگئی۔ اسپتال کے ملازمین نے انہیں نم آنکھوں سے الوداع کہا۔
اننت ناگ میں کورونا سے ایک اور شخص کی موت
بشیر احمد سیئر ہمدان کے سب ڈسٹرکٹ اسپتال میں فارماسسٹ کی طور پر اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔ اننت ناگ ضلع کے عشمقام علاقے کے رہنے والے بشیر احمد کو ان کے ساتھیوں نے ہیرو قرار دیا ہے۔
بشیر احمد کے ساتھیوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوے کہا ہے کہ بشیر ہمارے ہیرو ہیں اور شہید کی حیثیت سے فوت ہوگئے اور ہم انھیں آخری الوداع کہنے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے اس وبائی مرض کے دوران خاص طور پر مریضوں کی دیکھ بھال کے لئے انتھک محنت کی جس کے نتیجے میں وہ خود کورونا وائرس کی زد میں آگئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بشیر نے اپنی ذمہ داری نبھاتے نبھاتے اپنی جان دے دی اور پوری دنیا میں اس وبائی مرض کے ذریعہ اپنی خدمات کو پیش کیا۔