جلالی انگلش میڈیم ہائی اسکول میڈورہ اونتی پورہ میں سالانہ تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں ڈی ڈی سی ممبر ڈاکٹر ہربخش سنگھ بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے اس موقع پر زونل ایجوکیشن افسر اونتی پورہ محمد اشرف آغا بھی موجود رہے۔
اس موقع پر اسکول کے طلبہ نے تقریب کی مناسبت سے مقالے اور تمدنی پروگرام پیش کیے۔ تقریب کے اخیر میں ایک انعامی تقریب منعقد ہوئی، جس میں امتیازی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کے درمیان اسناد و انعامات تقسیم کیے گئے۔