اننت ناگ:جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں آنگن واڑی ورکرز نے ڈی سی آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور روڈ جام کیا۔ احتجاجیوں نے بتایا کہ انہیں گزشتہ کئی ماہ سے تنخواہ سے محروم رکھا گیا ہے اس لیے وہ اپنے مطالبات کو لے کر سڑکوں پر احتجاج کیا۔ احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ کم آمدنی کی وجہ سے وہ کئی مشکلات سے بھی دو چار ہیں۔ Anganwadi workers protest in Anantnag
انہوں نے مزید بتایا کہ 'آنگن واڑی ہیلپرز اور ورکرز سے ہر قسم کا کام لیا جاتا ہے چاہے الیکشن، یاترا یا عام لوگوں کی ضرورت کے متعلق کام ہو، جس کو آنگن واڑی ورکرز اپنی ذمہ داری سمجھ کر انجام دیتی ہیں۔ لیکن تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے انہیں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔