اردو

urdu

ETV Bharat / city

سرپنچوں کے ماتحت تنخواہ دینے کا فیصلہ منظور نہیں

ریاست جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے اسپورٹس اسٹیڈیم میں آنگن واڑی ورکرز اور ہیلپرز نے احتجاج کیا۔

سرپنچوں کے ماتحت تنخواہ دینے کا فیصلہ منظور نہیں

By

Published : Jul 16, 2019, 5:32 PM IST

ان کا کہنا ہے کہ 'حکومت کی جانب سے ایک حکمنامہ جاری کیا گیا ہے جس کے تحت آنگن واڑی ورکرز کی تنخواہیں براہ راست بینک اکاؤنٹ میں جمع ہونے کے بجائے متعلقہ سرپنچ کے کھاتے میں جمع ہوگی اور پھر اس اکاؤنٹ سے آنگن واڑی ورکرز کی تنخواہیں ان کے اکاؤنٹ میں منتقل کی جائے گی۔

سرپنچوں کے ماتحت تنخواہ دینے کا فیصلہ منظور نہیں

آنگن واڑی ورکرز کا مطالبہ ہے کہ 'ان کی تنخواہوں کی ادائیگی کا عمل معمول کے مطابق رکھا جائے۔'

انہوں نے کہا کہ 'قلیل تنخواہ ہونے کے باوجود وہ ایمانداری سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں اس لیے سرپنچوں کے ماتحت تنخواہوں کو دینے کا فیصلہ انہیں منظور نہیں ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'جب تک اس حکم نامے کو کالعدم نہ کیا جائے تب تک وہ کام چھوڑ کر ہڑتال پر جائیں گے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details