ایڈوکیٹ سید اقبال طاہر نے ایک پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اننت ناگ ایک وسیع ضلع ہے جبکہ اسے تاریخی و سیاحتی اعتبار سے بھی ایک منفرد مقام حاصل ہے تاہم اس ضلع کو تعمیر و ترقی کے لحاظ سے ہر حکومت کی جانب سے نظر انداز کیا گیا۔
جموں و کشمیر پیپلز مومنٹ کے نائب صدر نے کہا کہ آزادی کے 75 برس مکمل ہونے کے باوجود ضلع اننت ناگ میں بنیادی سہولیات کی شدید کمی ہے جس کی وجہ سے یہاں کی عوام کو گوناگو مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اننت ناگ آبادی کے لحاظ سے بھی ایک بڑا ضلع ہے، خطہ چناب کے لوگ بھی علاج و معالجہ کے لیے اننت ناگ کا رخ کرتے ہیں تاہم ستم ظریفی یہ ہے کہ یہاں صرف ایک ضلع اسپتال اور ایک زنانی اسپتال موجود ہے۔ طبی ڈھانچہ کے فقدان کے سبب غریب عوام کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے جدید سہولیات سے لیس ایک نئے زنانی اسپتال کے علاوہ رحمت عالم ہسپتال میں کام کاج شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔