اردو

urdu

ETV Bharat / city

دیہی علاقوں میں کووڈ آئسولیشن مراکز قائم کیے جائیں: ڈی سی اننت ناگ - اننت ناگ کے دیہی علاقوں میں کویڈ آئسولیشن مراکز قائم کیے جائیں

اننت ناگ ڈی سی نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے پنچایتی سطح پر دیہی علاقوں میں کوویڈ آئسولیشن مراکز قائم کرنے پر زور دیا

دیہی علاقوں میں کووڈ آئسولیشن مراکز قائم کیے جائیں
دیہی علاقوں میں کووڈ آئسولیشن مراکز قائم کیے جائیں

By

Published : May 20, 2021, 9:03 PM IST

اننت ناگ کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر پیوش سنگلا نے کہا کہ دیہی علاقوں میں مہلک وبا کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے پنچایتی سطح پر کووڈ آئسولیشن یا نگہداشت مراکز کو قائم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے ان باتوں کا اظہار اننت ناگ کے ڈاک بنگلو میں دیہی ترقی، صحت اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

ڈی سی نے افسران پر زور دیا کہ کووڈ مثبت مریضوں کے لئے ضلع کے ہر پنچایت میں 5 بستروں والا کووڈ کیئر سینٹر بنایا جائے۔ جس میں کم سے کم ایک بیڈ میں آکسیجن کی سہولت دستیاب ہو ۔

انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ پنچایت میں ڈسٹرکٹ کیپکس بجٹ کے تحت دستیاب فنڈ میں سے ایک لاکھ کی رقم کا استعمال کر کے یہ مراکز سرکاری عمارتوں اسکولوں میں قائم کریں اور اس سلسلہ میں نزدیکی ہیلتھ سینٹر اور پنچایت کے ذمہ داران سے پہلے مشاورت کی جائے۔

ڈاکٹر سنگلا نے مزید کہا کہ آئسولیشن مراکز کا نزدیکی طبی مراکز کے ساتھ معقول تال میل اور رابطہ ہونا چاہئے اور تمام ضروری سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے تاکہ کووڈ مریضوں کے علاج و معالجہ اور ضرورت کے اوقات میں مریضوں کو دوسرے ہسپتال منتقل کرنے میں پریشانی نہ ہو۔

دیہی علاقوں میں کووڈ آئسولیشن مراکز قائم کیے جائیں


ڈی سی نے کہا کہ مذکورہ آئسولیشن مراکز قائم کرنے سے دیہی علاقوں میں طبی ڈھانچہ مستحکم ہوگا اور اسے ٹیلی میڈیسن سہولت کے ساتھ بھی جوڑنا چاہیےْ

انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ دیہی علاقوں میں کووڈ19 جانچ میں سرعت لائیں اور ٹیسٹنگ میں تیزی لانے کے لئے موبائل ٹیسٹنگ وین کا بھی استعمال کریں ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details