جموں وکشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر پیوش سنگلا نے کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران معاملات سے نمٹنے کے لئے معاشرتی سطح پر پی آر آئی اور لوگوں کا تعاون بے حد ضروری ہے۔انہوں نے یہ بات ضلع انتظامیہ ،محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نے اس بات پر زور دیا کہ پنچایت ہیلتھ کلبوں کے ذریعہ اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کریں کہ لوگ ایس او پیز کی پابند رہیں، کورونا ویکسین لگائیں، ساتھ ہی اگر کوئی کورونا متاثر پایا جاتا ہے تو اسے قرنطینہ میں رکھیں۔