اردو

urdu

ETV Bharat / city

اننت ناگ منشیات کے خلاف مہم - منشیات

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں میونسپل کونسل کی جانب سے منشیات مخالف ایک مہم کا آغاز کیا گیا۔

اننت ناگ میں منشیات مخالف مہم

By

Published : Jul 24, 2019, 3:37 AM IST

مہم میں کثیر تعداد میں لوگوں نے بھی شرکت کی۔ میونسپل کونسل کے صدر ہلال احمد شاہ کی قیادت میں تشکیل دی گئی ایک ٹیم نے دریائے جہلم اور نالہ آرپتھ کے ارد گرد اگنے والی بھانگ کو تباہ کیا۔

علاقے کو منشیات سے پاک کرنے اور نوجوانوں کو نشے کی لت سے بچانے کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا۔ ٹیم نے متعدد مقامات پر بھانگ کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو منشیات کے نقصان سے بھی آگاہ کیا۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ہلال احمد شاہ نے کہا کہ بھانگ کو ختم کرنا ان کا اولین فرض ہے اور وہ اس ضمن میں محکمہ کے دوسرے ملازمیں کے ساتھ یکسوئی کے ساتھ پیش پیش رہیں گے۔

واضح رہے کہ کشمیر کے نوجوانوں میں منشیات کا استعمال تیزی کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔سماجی کارکنان وادی کشمیر میں منشیات کی بڑھتی ہوئی لت اور خاص طور پر نوجوان نسل کا اس میں بری طرح سے ملوث ہو جانے پر گہری فکر و تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ ہم سب کے لیے ایک چیلنج سے بھرپور صورتحال ہے اور اس کے سد باب کے لیے ہم کو اجتماعی طور پر اپنی کوششوں کو بروئے کار لانا ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details