اردو

urdu

ETV Bharat / city

اننت ناگ: کورونا کے پیش نظر احتیاطی اقدامات - اننت ناگ

جموں وکشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے کورونا وائرس کے پیش نظر احتیاطی طور پر سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

anantnag administration on coronavirus
متعلقہ تصوی

By

Published : Mar 21, 2020, 11:47 PM IST

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اننت ناگ ضلع انتظامیہ کی جانب سے احتیاطی طور سخت پابندیاں عائد کی گئیں ہیں۔

ویڈیو

انتظامیہ کی جانب سے کھنہ بل ڈاک بنگلو ، مٹن کے پی روڈ، دیالگام، اشاجی پورہ گانجی واڈہ اور دیگر مقامات پر سخت بندشیں قائم کی گئی۔

اس دوران ٹرانسپورٹ کو قصبہ کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی، ان مقامات پر پولیس عملہ کی بھاری نفری کو بھی تعینات کیا گیا۔

دوسری جانب قصبہ اننت ناگ کے اندر تمام دکانیں کاروباری و تعلیمی مراکز بند رہے۔

وہیں پولیس کی جانب سے کہا جارہا تھا کہ حکم نامے کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی کی جائے گی، مزید پولیس عوام کو بھیڑ جمع نہ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے دیکھے گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details