ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اننت ناگ غلام حسن شیخ کی صدارت میں ماحولیات کے منصوبے کا جائزہ لینے کے لیے ضلع میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔ جس میں ماحولیاتی آلودگی کے مضر اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ماحولیاتی منصوبہ کے تناظر میں جائزہ میٹنگ اس موقعہ پر صنعت کے منفی اثرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور مناسب اقدامات پر بحث کی گئی۔ افسران کو ہدایت دی گئی کہ خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت اور مناسب کارروائی کی جائے۔
ماحولیاتی آلودگی کے اہم وجوہات جیسے کھلے میں رفع حاجت، اینٹوں کے بھٹوں سے زہریلی گیس کا اخراج، صنعتی فضلہ وغیرہ پر روشنی ڈالتے ہوئے اے ڈی سی کی جانب سے ہدایت دی گئی کہ وہ اس سلسلہ میں نتیجہ خیز کام کریں۔
انہوں نے افسران سے کہا کہ وہ اس سلسلہ میں آگاہی مہم چلائیں اور ندیوں، چشموں پر بنے بیت الخلاء کو مسمار کرنا آبی ذخائر پر ہاٹ مکس پلانٹس، اینٹوں کے بھٹے، کان کنی کی سرگرمیوں کی وجہ سے ہونے والی ماحولیاتی آلودگی کے بارے میں آگاہی دی جانی چاہیے اور انہیں قانون کے مطابق اقدامات اٹھانے کا مشورہ دیا جانا چاہیے۔
غلام حسن شیخ نے افسران پر زور دیا کہ وہ اپنے دائرہ اختیار میں فارسٹ ایکٹ، واٹر باڈیز مینجمنٹ ایکٹ وغیرہ کی متعلقہ دفعات کے اطلاق کو یقینی بنائیں۔ اس میٹنگ میں شجرکاری مہم، آگاہی کیمپوں، اور قدرتی وسائل کے تحفظ اور ماحولیاتی تحفظ پر زور دیا گیا۔