اننت ناگ:جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں پولیس اور سکیورٹی فورسز نے عسکریت پسند کے ساتھی کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار شخص کے قبضے سے غیر قانونی ہتھیار بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ Anantnag Police Arrests Militant Associate
تفصیلات کے مطابق اننت ناگ پولیس کو خُفیہ ذرائع سے عسکریت پسند کے ساتھی کی نقل و حرکت سے متعلق اطلاع ملی اور اسی بنیاد پر اننت ناگ پولیس اور 3 راشٹریہ رائفلز کی پارٹی نے ہٹمورا سنڈوز کراسنگ پر ایک ناکہ لگایا۔ اسی دوران ایک مشتبہ شخص چک حسن آباد سے ناکہ پارٹی کی طرف آیا۔ ناکہ پارٹی کو دیکھ کر اس شخص نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔