ضلع اننت ناگ کے دوردراز پہاڑی علاقہ کپرن ویری ناگ میں ایک حاملہ خاتون Kapran Pregnant lady کو بھاری برفباری کے دوران، جے سی بی پر ایمرجنسی کی حالت میں اس وقت ہسپتال منتقل کیا گیا جب وہ درد زاہ لیبر پین میں مبتلا تھی۔
Pregnant lady Evacuated to hospital on JCB: حاملہ خاتون کو جے سی بی پر ہسپتال منتقل کیا گیا - Kapran Pregnant lady in jcb
ضلع اننت ناگ کے دوردراز پہاڑی علاقہ کپرن ویری ناگ میں ایک حاملہ خاتون کو بھاری برفباری کے دوران، جے سی بی پر ایمرجنسی کی حالت میں ہسپتال منتقل Pregnant lady Evacuated to hospital on JCB کیا گیا جب وہ درد زاہ لیبر پین میں مبتلا تھی۔
خاتون کے اہل خانہ نے پی ایم جی ایس وائی کے عہدیداروں اور اس علاقہ کی طرف جانے والی رابطہ سڑک پر کام کرنے والے ٹھیکیدار سے رابطہ کیا اور مذکورہ خاتون کو ہسپتال منتقل کرنے کے لیے گاڑی کی پیش کش کی۔
تاہم سڑک پر برف کی وجہ سے پھسلن ہونے کے سبب ٹھیکیدار جاوید احمد نے نزدیکی علاقہ کے جے سی بی ڈرائیو سے رابطہ کیا، جس کے بعد جے سی بی ڈرائیو فوری طور مذکورہ علاقہ میں پہنچ گیا اور درد زاہ میں مبتلا خاتون کو تقریبا 15 کلو میٹر دور ایک نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں سے اسے زچہ بچہ ہسپتال اننت ناگ ریفر کیا گیا۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق مذکورہ خاتون بالکل ٹھیک ہے اور اس نے صحت مند بچے کو جنم دیا ہے۔