پہلگام:موسمی صورتحال خراب رہنے کے بعد منگل کے روز انتظامیہ کی جانب سے احتیاطی طور پر امرناتھ یاترا کو معطل کیا گیا تھا۔تاہم آج موسم خوشگوار ہونے کے بعد حکام نے یاترا کو پھر سے بحال کر دیا۔ Amarnath Yatra Resumed
بدھ کے روز پہلگام کے ننون بیس کیمپ میں درماندہ 1262 یاتریوں پر مشتمل ایک قافلے کو امرناتھ گُپھا کی جانب روانہ کیا گیا۔ وہیں یاترا مکمل کرنے کے بعد امرناتھ گُپھا سے 500 یاتریوں کو جموں کی طرف روانہ کیا گیا ہے۔ تاہم حکام نے بالتل سونہ مرگ ٹریک سے فی الحال یاترا کو روک دی ہے۔
آج جو یاترا پہلگام سے سے روانہ ہوئے وہ پشو ٹاپ ،پنجترنی اور شیش ناگ کے مختلف پڑاؤ کو عبور کریں گے، اگر موسمی صورتحال پھر سے ابتر ہوئی تو یاتریوں کو پڑاؤ اور بیس کیمپس میں ٹھہرایا جائے گا۔ دراصل منگل کے روز امرناتھ گُپھا کے اطراف میں شدید بارشیں ہوئی تھی جس سے وہاں پر ایک بار پھر سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی تھی۔ تاہم ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر یاتریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا، جس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں امرناتھ گُپھا کے قریب بادل پھٹنے کا واقعہ پیش آیا، جس میں 16 یاتریوں کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا تھا۔