سری نگر: جموں وکشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ایک فوجی جوان نے مبینہ طورپر اپنی ہی سروس رائفل سے اپنا کام تمام کردیا۔
ذرائع نے بتایا کہ اننت ناگ کے ہائی گراونڈ میں قائم فسٹ آر آر کیمپ میں تعینات فوجی اہلکار نے جمعرات کی شام اپنی ہی سروس رائفل سے زندگی کا چراغ گل کیا۔BSF jawan shoots himself dead in J-K’s Anantnag
انہوں نے بتایا کہ گولی کی آواز سنتے ہی وہاں موجود دوسرے فوجی اپنے ساتھی کی طرف دوڑ پڑے اور اس کو خون میں لت پت پایا۔
مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ اگر چہ فوجی جوان کو نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔