- پلوامہ Pulwama
دو سال کے ایک طویل وقفے کے بعد جموں وکشمیر کے ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور کے سبھی اسکولز کھل گئے Pulwama Schools Reopen، جس سے طلبہ آج کافی خوشی نظر آئے۔ معمول کے مطابق اسکولوں میں آف لائن کلاسز کا آغاز ہوا۔ آف لائن کلاسز شروع ہونے سے طلبہ میں کافی خوشی دیکھنے کو ملی۔
اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کچھ طلبہ نے بتایا کہ انہیں کافی خوشی محسوس ہو رہی ہے، آج ایک طویل وقفے کے بعد انہیں اپنے اساتذہ اور دوستوں سے ملنے کا موقع ملا۔ وہیں کچھ اسکولوں کے عہدیدران نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 'اس بات سے انہیں کافی خوشی ہو رہی ہے کہ وہ ایک طویل مدت کے بعد اپنے طلبہ سے ملاقات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ ایمانداری اور تندہی سے بچوں کو پڑھانے کا کام انجام دینگے۔
- ترال Tral
وادی کشمیر دیگر اضلاع کی طرح سب ضلع ترال کے بھی اسکولوں میں درس وتدریس کا آغاز ہوا Tral Schools Reopen۔ اس دوران پورے علاقے میں خاصی گہما گہمی دیکھنے کو ملی بچے رنگ برنگے اسکولز ڈریس میں ملبوس اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ ہنستے کھیلتے دکھائی دیے۔
ای ٹی وی بھارت سے کئی طلبہ نے بتایا کہ وادی کشمیر کے دیگر اضلاع کی طرح سب ضلع ترال میں بھی ایک لمبے عرصے کے بعد سبھی اسکولز کھل گئے ہیں۔ اس موقع پر سب ضلع کے مختلف اسکولوں میں تقریبات منعقد ہوئی، جن میں بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
اسکولی بچوں نے کہا کہ وہ اسکولوں میں واپس آنے سے کافی خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں پچھلے دو سالوں میں آن لائن کلاسز کی وجہ سے کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسکولوں میں درس تدرس شروع ہونا ایک خوش آئند بات ہے، چونکہ لمبے عرصے کے بعد اسکول کھلے ہیں، اب امید ہے کہ جو پڑھائی متاثر ہوئی تھی اس کی بھرپائی ممکن ہوسکے گی۔
اس تعلق سے اسکول کے پرنسپل بلال احمد بے بتایا کہ طلباء کے ساتھ ساتھ تمام اساتذہ بھی نہایت خوش ہیں اور اس حوالے سے اب والدین پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ بچوں کی تعلیم کے حوالے سے کسی طرح کی لاپرواہی کا مظاہرہ نہ کریں۔
- رامبن Ramban