اردو

urdu

ETV Bharat / city

حکومت سے سرپنجوں کے تحفظ کا مطالبہ - اے جے کے پی سی نے سرپنجوں کی تحفظ کا مطالبہ

کشمیر کے اننت ناگ میں بی ڈی سی چیئرمین کے قتل کے بعد آج آل جموں و کشمیر پنچایت کانفرنس (اے جے کے پی سی) نے پریس کانفرنس منعقد کر کے حکومت سے بی ڈی سی چیئرمین، سرپنجوں اور پنجوں کو تحفظ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

حکومت سے سرپنجوں کی تحفظ کا مطالبہ
حکومت سے سرپنجوں کی تحفظ کا مطالبہ

By

Published : Nov 28, 2019, 7:13 PM IST

واضح رہے دو روز قبل کشمیر کے اننت نا گ میں بی ڈی سی چیئرمین کے قتل کے بعد سرپنجوں میں خوف کا ماحول بنا ہوا ہے۔

پریس کانفرنس میں اے جے کے پی سی کا کہنا ہے کہ حکومت نے بیک ٹ ولیج فیس ٹو پروگرام کا اہتمام کیا ہے لیکن دور دراز علاقے میں ایسے پروگرام کو کامیاب بنانا ایک چیلنج ہے۔

حکومت سے سرپنجوں کی تحفظ کا مطالبہ

اے جے کے پی سی کے پرووینشیل صدر ارون شرما نے کہا کہ ایک اطلاع ملی ہے کہ پاکستان نے ایک نئے دہشت گردی تنظیم کی تشکیل دی ہے، جسے سرپنجوں کا قتل کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔جس کے بعد سے سرپنجوں کے دلوں میں دہشت کا ماحول بنا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details