اننت ناگ: جموں وکشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ہٹ اینڈ رن کیس میں ملوث شخص کو دو سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ جوڈیشیل مجسٹریٹ وائیلو کوکر ناگ منظور حسین کی زیر صدارت عدالت عالیہ نے غلام جیلانی ملک ولد امبر الدین ملک ساکن زلنگام کوکرناگ نامی شخص کو ہٹ اینڈ رن کیس میں مجرم قرار دے دیا۔ Hit and Run Case in Anantnag
Hit and Run Case in Anantnag: اننت ناگ میں ہٹ اینڈ رن کیس میں ملزم کو دو سال قید کی سزا - ای ٹی وی بھارت اردو خبر
اننت ناگ میں ہٹ اینڈ رن کیس میں ملوث شخص کو دو سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ Anantnag Hit and Run Case
Hit and Run Case in Anantnag
کیس پر دلائل دیتے ہوئے پبلک پراسکیوٹر نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزم گاڑی لاپرواہی سے چلا رہا تھا جس کی وجہ سے وہ گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا۔ جس کے نتیجے میں متوفی راہگیر کو زور دار ٹکر ماری گئی جس سے وہ شدید طور پر زخمی ہو گیا اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں:
- Man killed in hit-and-run case; Juveniles, fathers held in JK: سرینگر ہٹ اینڈ رن کیس میں دو نوعمر لڑکے اور ان کے والد گرفتار
انہوں نے دلیل پیش کی کہ جس طرح متوفی کی موت ہوئی ہے اس سے لاپرواہی اور جلد بازی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ استغاثہ اور وکیل دفاع کو سننے کے بعد جج نے ملزم کو مجرم قرار دیا اور کیس میں تین ماہ کی قید جب کہ دوسری دفعہ میں دو سال کی قید اورمقتول کے اہل خانہ کو 5 ہزار روپے جرمانے کی ادائیگی کی سزا سنائی۔