اننت ناگ:جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں محکمہ تعلیم کے اشتراک سے شری روی جی گورنمنٹ ہائی اسکول کھنہ بل میں آدھار میلے کا اہتمام ہوا، جس میں طلبہ کو آدھار کارڈ کے حوالے سے جانکاری فراہم کی گئی Aadhar Card Awareness Program in Anantnag۔
اس موقع پر مقررین نے ڈیجیٹل انڈیا Digital India میں آدھار کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور طلبا کو زور دیتے ہوئے کہا کہ آدھار ایک شناختی کارڈ ہونے کے ساتھ ساتھ کارڈ ہولڈر کی پوری جانکاری فراہم کرتا ہے۔ آدھار ہر انسان کے لیے اب ضروری ہو گیا ہے۔ ابھی تک اس کارڈ کو چند ایک محکمہ جات میں اہمیت کا حامل مانا جاتا تھا، مگر اب بچوں کے لیے بھی آدھار کارڈ ایک اہم دستاویز کے طور پر لازمی ہو گیا ہے۔ موجودہ دور میں اسے عام آدمی کے لیے کافی ضروری قرار دیا۔