جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ڈی سی آفس میں جسمانی طور پر کمزور افراد کے روزگار پراگروم کے تحت ایک این جی او ہیلپ لائن ہومینٹی ویلفئیر آرگنائزیشن کے اشتراک سے ایک اسٹیمپ وینڈنگ یونٹ قائم کی گئی ہے۔
یونٹ کا افتتاح ڈی سی اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے کیا۔ یہ یونٹ جسمانی طور پر کمزور ایک اسٹیمپ فروش الطاف احمد کو وقف کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ ڈاکٹر سنگلا نے آٹھویں جماعت کے ایک طالب علم کو ایک سمارٹ فون بھی دیا، تاکہ جسمانی طور معذور طالب علم کے والدین آن لائن موڈ کے ذریعے اپنے بچے کی تعلیم کو جاری رکھنے میں مدد مل سکے۔
یہ عطیات یونیسیف اور ایک سماجی کارکن آرون رمن کے ذریعے فراہم کی گئی ہیں۔ اس موقع پر ہیلپ لائن کے چیئرمین جاوید احمد ٹاک و دیگر متعلقین بھی موجود رہے۔