اننت ناگ : اننت ناگ کے ونپوہ قاضی گنڈ میں واقع قومی شاہراہ پر ہزاروں مال بردار گاڑیوں کے درماندہ ہونے سے کروڑوں کے نقصان کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا تھا، جہاں سیب اور دیگر میوہ جات سے بھری گاڑیاں پھنسی ہوئی تھی۔ وہیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں دس ہزار مال بردار گاڑیوں نے قاضی گنڈ ٹنل کو عبور کیا ۔
ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ کُل 10074 مال بردار گاڑیوں نے قاضی گنڈ سے جموں سری نگر قومی شاہراہ کو عبور کیا جن میں 8820 سیبوں سے بھرے ٹرک شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ خراب موسمی حالات کے درمیان، وہ ان گاڑیوں کو دن رات 24 گھنٹوں میں عبور کرنے میں کامیاب رہے۔ گاڑیوں کو نو یوگا اور جواہر ٹنل کے ذریعے چھوڑا گیا۔ چیف سکریٹری نے ٹویٹر کے ذریعے تمام عہدیداروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس رفتار کو برقرار رکھا جائے ۔