سرینگر: جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع اننت ناگ میں فوڈ سیفٹی محکمہ نے نقلی گھی ضبط کیا ہے۔ جنوبی کشمیر میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے دو مقامات پر چھاپہ ماری کے دوران 708 کلو نقلی گھی کو برآمد کیا ہے۔ فوڈ سیفٹی انسپکٹر شبیر احمد نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد ٹیم نے کاڑو کمپلیکس میں چھاپہ مارا جس دوران غیر معیاری اشیا Substandard Goods فروخت کرنے والے افراد نے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کی تاہم ٹیم نے اُن سے 708 کلو نقلی گھی برآمد کیا۔ Food Safety Team Raid in Anantnag
انہوں نے مزید کہا کہ اننت ناگ میں دو مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ اُن کے مطابق کسی کو بھی انسانی جانوں کے ساتھ کھلواڑ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی انسپکٹر نے کہاکہ ملوثین کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کی سفارش کی جائے گی۔ اُن کے مطابق جنرل بس اسٹینڈ اننت ناگ میں ہول سیل ڈیلر زاہد بشیر کاڈو سے 348 کلو اور فیاض احمد ڈار اچھ بل اڈہ اننت ناگ سے 360 کلو برآمد کیا گیا۔