ذرائع کے مطابق کرال پورہ مٹن اننت ناگ کا رہائشی عادم سجاد بھٹ جو محض چھ سال کا بتایا جارہا ہے کو ٹکی باغ مٹن علاقہ میں تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مارکر زخمی کردیا تھا۔
زخمی بچے کو بے ہوشی کی حالت میں قریبی ہسپتال پی ایچ سی مٹن پہنچایا گیا، جہاں سے اسے مزید علاج کے لئے جی ایم سی ہسپتال اننت ناگ ریفر کیا گیا۔تاہم ڈاکٹروں نے اسے اسپتال پہنچتے ہی مردہ قرار دیا۔
مٹن اننت ناگ سڑک حادثے میں 6 سالہ بچہ جاں بحق - मट्टन दुर्घटना
تفصیلات کے مطابق بدھ کی شام جنوبی ضلع اننت ناگ کے ٹکی باغ مٹن علاقے میں ایک گاڑی کی زد میں آکر ایک چھ سالہ بچہ ہلاک ہوگیا۔
علامتی تصویر
مزید پرھیں:اننت ناگ: سیر ہمدان میں سڑک حادثہ، 8 افراد زخمی
اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرلیا گیا ہے اور اس واقعے کی مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔