اردو

urdu

ETV Bharat / city

اننت ناگ: بابا حیدر ریشیؒ کے عرس کی تقریب منسوخ

کورونا کی وجہ سے جہاں دنیا کا پورا نظام درہم برہم ہوا ہے۔ وہیں مذہبی تقاریب کا اہتمام بھی ان سنگین حالات میں متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکا ہے۔

By

Published : Jun 19, 2020, 4:06 PM IST

بابا حیدر ریشیؒ کے عرس کی تقریب منسوخ
بابا حیدر ریشیؒ کے عرس کی تقریب منسوخ

وادی کے معروف صوفی بزرگ بابا حیدر ریشیؒ کے 455 ویں عرس پاک کی تقاریب بھی کورونا کی وبا کی وجہ سے منسوخ کر دی گئی ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

جبکہ اس سال اننت ناگ میں قائم ان کے آستانے پر عرس پاک کی کسی طرح کی کوئی تقریب کا اہتمام نہیں ہوگا۔

اس فیصلے سے عام زائرین میں مایوسی پیدا ہوئی ہے لیکن زیارت انتظامیہ کے مطابق تقاریب کو منسوخ کرنے کا فیصلہ موجودہ صورتحال کے مدنظر کیا گیا ہے۔

ادھر عرس پاک کی تقاریب منسوخ ہونے سے عقیدت مندوں کے جذبات میں کوئی کمی نہیں ہوئی ہے۔ اس لئے عرس پاک کے سلسلے میں سبھی امور کو مکمل طور پر یقینی بنایا جائے گا۔

عرس کے پانچ روزہ ایام متبرکہ کے دوران ضلع اننت ناگ سمیت جنوبی کشمیر کے کئی علاقوں میں گوشت اور مچھلی کے پکوان ترک کیے جائیں گے کیونکہ یہ اس عرس کا ایک اہم جز ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ بابا حیدر ریشیؒ نے تاحیات گوشت اور مچھلی کھانے سے پرہیز کیا تھا تاکہ انسانی نفسانی خواہشات و ریاضت میں کوئی رکاوٹ حائل نہ ہو۔

واضح رہے کہ بابا حیدر ریشیؒ نے اپنی ساری عمر بقائے انسانیت و رضائے الٰہی میں صرف کی۔ یہی وجہ ہے کہ اننت ناگ میں واقع ان کی زیارت ہندو، مسلم اور سکھ اتحاد کی ایک علامت ہے۔

عرس کے دوران یہاں پر نہ صرف مسلمان بلکہ ہندو اور سکھ فرقے سے تعلق رکھنے والے افراد بھی حاضری دیتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details