تین مثبت ٹیسٹ آنے کے بعد ڈورو شاہ آباد کے میر میدان علاقہ میں کافی تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جس کے بعد علاقہ میں مکمل لاک داؤن دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ڈورو شاہ آباد کے علاقوں میں معمولات زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئی۔
اننت ناگ: ڈورو شاہ آباد علاقہ میں تین کورونا مثبت کیسز - ڈورو میں سخت پابندیاں
جنوبی کشمیر کے ڈورو شاہ آباد علاقہ کے میر میدان میں کورونا وائرس کے تین مثبت کیسز آنے کے بعد گاؤں کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے۔
میر میدان میں کورونا وائرس کے تین مثبت کیسز
جگہ جگہ پر پولیس کی اضافی نفری کو تعینات کیا گیا ہے۔ ڈورو میں سخت پابندیاں ہیں۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے پولیس کے ساتھ ساتھ سکیورٹی فورسز کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔
انتظامیہ نے سوشل ڈسٹنسنگ پر قائم رہنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔ پولیس اور انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اپنے گھروں سے زیادہ باہر نہ نکلیں۔