اردو

urdu

ETV Bharat / city

اننت ناگ: کشمیری پنڈتوں کی جائیدادوں سے متعلق 22 معاملات حل - property of Anantnag Migrant Pandits

اننت ناگ کے ضلع ترقیاتی کمشنر نے بتایا کہ کشمیری پنڈتوں کی زمین اور جائیداد سے متعلق اب تک 22 معاملات کو حل کرلیا گیا ہے اور متعلقہ جائداد کو غیرقانونی قبضے سے آزاد کیا گیا ہے۔

اننت ناگ: مائگرنٹ پنڈتوں کی جائیداد سے متعلق 22 معاملات حل
اننت ناگ: مائگرنٹ پنڈتوں کی جائیداد سے متعلق 22 معاملات حل

By

Published : Sep 26, 2021, 8:58 PM IST

اننت ناگ ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر پیوش سنگلا نے کہا کہ انتظامیہ نے کشمیری پنڈتوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے نمایاں اقدامات کیے ہیں انہوں نے کہا کہ 'کشمیری پنڈتوں کی شکایات آن لائن (پورٹل) یا آف لائن موڈ کے ذریعے درج کی جارہی ہیں‘۔

ڈاکٹر سنگلا نے کہا کہ 'ریونیو اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کو واضح ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ نقل مکانی کرنے والے کشمیری پنڈتوں کی زمین اور جائیداد سے متعلق شکایات کو فوری حل کریں۔' اننت ناگ ضلع ترقیاتی کمشنر کے مطابق مائگرنٹ پنڈتوں کی زمین اور جائیداد سے متعلق اب تک 22 معاملات حل کیے گئے ہیں اور متعلقہ جائداد کو غیر قانونی قبضہ سے آزاد کیا گیا ہے۔ ایسے معاملات سے متعلق مزید 9 نوٹسز جاری کیے گئے ہیں اور اب تک 10 حد بندی مکمل ہوچکی ہیں۔

ڈی سی نے ان باتو‍ں کا اظہار متعلقہ محکموں کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ میں کیا۔ ڈاکٹر سنگلا نے مزید کہا کہ 'قانون کے مطابق اور مقررہ وقت کے اندر شکایات کے ازالے پر زیادہ زور دیا جا رہا ہے۔' ڈی سی نے ایک بار پھر محکمہ مال کو ہدایت دی کہ 'وہ قانون کے تحت مائگرنٹ پنڈتوں کی شکایات کے فوری حل کو یقینی بنائیں۔'

یہ بھی پڑھیں: حریت اور پاکستان نے کشمیر میں امن کو بگاڑا ہے: صوفی یوسف

انہوں نے کہا کہ 'قانون کی متعلقہ دفعات پر معقول طریقہ سے عمل کیا جا رہا ہے اور انتظامیہ اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ مختلف زمروں میں نقل مکانی کرنے والوں کے حقیقی حقوق کا مناسب تحفظ کیا جائے۔' ڈاکٹر سنگلا نے مزید کہا کہ 'وہ اس معاملہ پر باقاعدہ جائزہ میٹنگ لیتے رہے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر مسائل کے ازالے میں ہونے والی پیش رفت کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہے ہیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details