جنوبی کشمیر میں ضلع اننت ناگ کے پہلگام کی بیتاب ویلی میں ایک 19 سالہ نوجوان دریائے لدرو میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔
ذرائع نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ لڑکے کی شناخت انیس احمد ڈار ولد گلزار احمد ڈار کے طور پر ہوئی ہے، جو عیدگاہ سری نگر کا رہائشی تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملنے کے بعد مقامی لوگ جمع ہوگئے جبکہ پولیس نے ایک سرچ آپریشن شروع کیا اور نوجوان کی لاش کو دریا سے باہر نکالا گیا۔