کانگریس کے ذرائع نے جمعرات کو یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ پرشانت کشور کو پارٹی میں شامل کرنے پر پارٹی کے لیڈروں کے ساتھ غور و خوض ہوا ہے اور اس بارے میں ان کا ملا جلا ردعمل ہے لیکن کئی لیڈروں نے اس معاملہ میں سخت اعتراض ظاہر کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی اور اترپردیش کی انچارج جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کا پرشانت کشور سے متعلق مثبت موقف ہے۔
راہل اور پرینکا اترپردیش اسمبلی کے گزشتہ انتخابات کے دوران پرشانت کشور کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔ تب کانگریس نے سماج وادی پارٹی کے ساتھ مل کر الیکشن لڑا تھا حالانکہ یہ اتحاد الیکشن ہار گیا۔
پارٹی کے کئی سینیئر لیڈروں نے محترمہ گاندھی کے سامنے مسٹر کشور کو پارٹی میں شامل کرنے کے معاملہ پر سخت اعتراض ظاہر کیا ہے لیکن کانگریس کے کئی لیڈر کشور کی کامیابی سے متاثر بھی ہیں۔ ذرائع نے کہا کہ محترمہ گاندھی اس معاملہ پر جلد ہی حتمی فیصلہ کرسکتی ہیں۔