اردو

urdu

ETV Bharat / city

'چھپاک' فلم تیزاب متاثرہ کو حکومت دکھائے گی: امریندر سنگھ - ان تمام حالات کے باوجود بڑے پیمانہ پر لوگوں نے اسے دیکھنے کی خواپش ظاہر کی ہے

پنجاب حکومت نے' آئی نوکس ڈھی لون پلازہ'میں خصوصی طور پر تیزاب کے حملے سے بچ جانے والی خواتین کے لئے' چھپاک' فلم دکھانے کا حکم جاری کیا ہے، کیپتن نے کہاہے کہ وہ 11 جنوری کو تیزاب متاثرہ کو ضرور یہ فلم دکھائیں گے، کیونکہ یہ فلم ان کی زندگی پر مبنی ہے۔

punjab university
'چھپاک' فلم تیزاب متاثرہ کو حکومت دکھائے گی

By

Published : Jan 10, 2020, 1:21 PM IST

بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی اداکاری پر بنی فلم 'چھپاک' آج ریلیز کی جارہی ہے، یہ فلم تیزاب متاثرہ کی زندگی پر مبنی ہے۔

اس فلم کے ریلیز ہونے سے قبل دیپیکا پڈوکون نے جے این یو طلبا پر ہوئے پر تشدد حملے کی مذمت کرتے ہوئے طلبا کی جانب سے جاری احتجاج میں شرکت کیا تھا۔

ان کی اس شرکت کی وجہ کچھ سیاسی رہنماؤں نے انہیں ہدف تنقید بنایا تو وہیں کچھ ریاستی حکمراں جماعت نے ان کی تعریف کی اور آنے والی فلم 'چھپاک' کے تعلق سے ٹیکس معاف کرنے کا اعلان کیا۔

'چھپاک' فلم تیزاب متاثرہ کو حکومت دکھائے گی

مزید پڑھیں: 'فلم چھپاک' مختلف سینیما گھروں میں آج ریلیز ہوگی
مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، پڈوچیری اور لکھنئو سمیت اب ریاست پنجاب کے وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ نے بھی یہ اعلان کیا کہ یہ فلم خاص طور ایسیڈ متاثرہ پر مبنی ہے، اس طور پر ان تمام متا ثرہ کو حکومت اپنی جانب سے یہ فلم دکھائے گی۔


ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ سے اس کے متعلق تفصیلی گفتگو کی۔

طالبہ نے پنجاب حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ' یہ فلم حقیقت پر مبنی ہے، خاص طور پر مرد حضرات کو یہ فلم ضرور دیکھنی چاہئے تاکہ انہیں پتہ چلے کہ جس پر بیت رہی ہوتی ہے وہ کیسا محسوس کرتا ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details