اردو

urdu

ETV Bharat / city

Punjab Elections 2022: نوجوت سنگھ سدھو کے سامنے اکالی دل کے رہنما مجیٹھیا کا چیلنج - پنچاب اسمبلی انتخاب 2022

پنچاب اسمبلی انتخاب 2022 میں Punjab Elections 2022 شرومنی اکالی دل کے رہنما بکرم سنگھ مجیٹھیاں نوجوت سنگھ سدھو کے مقابلے میں انتخابی میدان میں مد مقابل ہونگے، جبکہ پارٹی کے صدر پرکاش سنگھ بادل لنبی سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

Akali Dal leader Majithia to contest against Navjot Singh Sidhu
نوجوت سنگھ سدھو کے سامنے اکالی دل کے رہنما مجیٹھیا کا چیلنج

By

Published : Jan 26, 2022, 10:59 PM IST

امرتسر: شرومنی اکالی دل(ایس اے ڈی) لیڈر بکرم سنگھ مجیٹھیا امرتسر مشرق سے پنجاب کانگریس کے صدر نوجوت سنگھ سدھو سے انتخابات میں مقابلہ کریں گے۔Akali Dal leader Majithia to contest against Navjot Singh

پارٹی کے صدر سکھبیر سنگھ بادل نے آج یہ اعلان کیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سابق وزیراعلیٰ اور پارٹی کے سرپرست تجربہ کار لیڈر پرکاش سنگھ بادل لنبی اسمبلی حلقہ سے الیکشن لڑیں گے۔

مجیٹھیا جو مجیٹھیا اسمبلی سیٹ سے الیکشن لڑ رہے ہیں، امرتسر مشرق سے بھی الیکشن لڑیں گے جس سے اس سیٹ پر مقابلہ دلچسپ ہوگیا ہے۔Punjab Elections 2022

سکھ بیر بادل نے دعویٰ کیا کہ سدھو کو ’گھمنڈ‘ لے ڈوبے گا۔ وہ اپنے حامیوں پر بہت فخر کرتے ہیں، اب اس کا امتحان ہوگا کہ وہ اپنی ہی گھر کی سیٹ پر ’ماجھا دو شیر‘ سے ان کا ان کی ہی گھریلو سیٹ پر مقابلہ ہوگا۔

بادل نے دعویٰ کیا کہ ایس اے ڈی کارکن سدھو کا گھمنڈ توڑیں گے اور یہ یقینی بنائیں گے کہ ان کی ضمانت ضبط ہو۔ ایس اے ڈی صدر نے واضح کرنا چاہا کہ پوری پارٹی نے سابق وزیراعلیٰ سے درخواست کی تھی کہ سیاست سے ریٹائرمنٹ نہ لیں اور انہوں نے اسے مانتے ہوئے لنبی سے الیکشن لڑنے کی تیاری دکھائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Punjab Assembly Elections : پنجاب اسمبلی انتخابات, پولنگ کی تاریخ میں تبدیلی

انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس حکومت نے مجیٹھیا پر جھوٹا معاملہ درج کرکے انہیں نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پارٹی کارکنوں نے محسوس کیا ہے کہ مجیٹھیا کے لیے انصاف عوامی عدالت میں مانگا جائے۔

بادل نے اسی کے ساتھ ستندر سنگھ چھجل واڑی کے بابا بکالا سے امیدواری کا اعلان کیا۔ ستیندر سنگھ تین بار رکن اسمبلی رہ چکے رنجیت سنگھ چھجلواڑی کے بیٹے ہیں اور آج ہی کچھ کانگریسی کارکنوں کے ساتھ ایس اے ڈی میں شامل ہوئے۔

پنجاب میں 20 فروری کو پولنگ ہو گی اور ووٹوں کی گنتی 10 مارچ کو ہو گی۔


یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details