پنجاب کے ضلع امرتسر میں آج 81 افراد میں کورونا وائرس کے انفیکشن ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ دو متاثرہ افراد کی موت ہوگئی ہے، جس سے ریاست میں ہلاکتوں کی تعداد 150 ہوگئی ہے۔ وہيں شفایاب ہونے پر 106 متاثرہ افراد کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 2914 ہوگئی ہے۔
امرتسر میں کورونا وائرس کے 81 نئے معاملے - کورونا وبا سے صحتیابی کے بعد 106 مریضوں
ضلع میں کورونا وبا سے صحتیابی کے بعد 106 مریضوں کو اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔
Amritsar
سول سرجن ڈاکٹر نودیپ سنگھ نے آج کہا کہ ضلع میں کورونا وائرس کے 627 مریض زیر علاج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے شروع کیے گئے مشن فتح کے تحت دی گئی ہدایات پر عمل کیا جائے تاکہ انفیکشن کے معاملوں کو کم کیا جاسکے۔