ہریانہ:ہریانہ کے وزیر داخلہ انیل وج نے کانگریس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری پنڈتوں کی ہجرت، 1984 میں دہلی میں ہوئے سکھ فسادات اور بھارت کی تقسیم کی ذمہ دار کانگریس ہے۔ کشمیر فائلس کے ردعمل میں انیل وج نے کانگریس کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مظلوم کشمیری پنڈت اپنے ہی ملک میں مہاجر کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں ان سب کے ذمہ دار کانگریس ہے Anil Vij on Congress۔
انہوں نے کہا کہ 1984 میں دہلی میں ہوئے سکھوں کے قتل عام اور بھارت کو مذہب کی بنیاد پر تقسیم کرنا کانگریس کی سازش تھی۔ ملک کے جس بھی ریاست میں دہشت گردی تنظیمیں ہیں وہ سب کانگریس کی تشکیل دی ہوئی تنظمیں ہیں۔