ریاست آندھرا پردیش کے ضلع اننت پور میں ایک دلخراش واقعہ سامنے آیا، بتایا جا رہا ہے کہ لڑکی نے اپنی شادی ملتوی ہونے کے سبب خودکشی کرلی۔
ضلع اننت پور کے دھرمارام پولیس چوکی کے قریب میں واقع شانتی نگر علاقے میں گذشتہ روز ایک لڑکی نے لاک ڈاؤن کے سبب شادی ملتوی کیے جانے کی وجہ سے خوکشی کر لی، کیونکہ بھارت لاک ڈاؤن کے سبب کسی طرح کی ایسی تقریب جس میں بھیڑ اکٹھا ہونے کا خدشہ ہو حکومت کی جانب سے سخت پابندی عائد کی گئی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ خوکشی کرنے والی لڑکی کا نام ہماوتی ہے ان کی منگنی کوٹھا پیٹھ کے ایک نوجوان سے طے ہوئی تھی، اور ان کی شادی اپریل میں ہونے والی تھی۔ تاہم ملک گیر لاک ڈاؤن کی وجہ سے یہ شادی ملتوی کردی گئی تھی۔