حکومت تمل نڈو کی جانب سے مذکورہ وزرا نے وزیر اعلی آندھراپردیش سے ملاقات کی، اس موقع پر انھوں نے درخواست کی کہ ریاست تمل ناڈو کی عوام پانی کی قلت سے کافی پریشان ہے، انھوں نے کہا کہ 90 لاکھ افراد کو پینے کے پانی کی شدید قلت ہے۔
آندھراپردیش سے تمل ناڈو کو پانی فراہم کیا جائے گا - و پانی سربراہ
تمل ناڈو کے دو کابینی وزرا، ویلو منی اور جئے کمار نے جمعہ کے روز آندھراپردیش کے وزیراعلی جگن موہن ریڈی سے ملاقات کی۔
آندھراپردیش سےتمل ناڈو کو پانی سربراہ کیا جائے گا
اس موقع پر وزیر اعلی آندھراپردیش نے انکی درخواست کو قبول کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ ریاست تمل ناڈو کو ضرورت کے مطابق پانی فراہم کیا جائے، وزیراعلی نے کہا کہ جب لاکھوں کی تعداد میں عوام پینے کے پانی کے لیے پریشان ہیں، تب انسانیت کی بنیاد پر مدد کرنا ان کا فرض ہے۔
اس موقع پر تمل ناڈو کے وزرا نے وزیر اعلی جگن موہن ریڈی کے مثبت فیصلے کی سراہنا کی اور کہا کہ 90 لاکھ افراد کی دعائیں وزیر اعلی کو حاصل ملیں۔
Last Updated : Aug 10, 2019, 3:41 PM IST